جمعه,  05 جولائی 2024ء
اب سرکاری سکولوں کی گراونڈز عام بچے بھی استعمال کر سکیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو عام بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد اب سرکاری سکولوں کی گراونڈز عام بچے بھی استعمال کر سکیں گے، سکول ٹائم کے بعد گراؤنڈز اور آئی ٹی فیسلٹیز کو بچے استعمال کرسکیں گے، سات سال اور اس سے اوپر کی عمر کے بچے ان سہولیات کو استعمال کر سکیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے یہ فیصلہ گراونڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا ہے ۔ یہ بھی واضح رہے کہ گراونڈز استعمال کرنے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا، اور ساتھ ہی لڑکیوں کے سکولز میں لڑکوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News