پیر,  13 جنوری 2025ء
فٹبال ایشیئن کپ 2025 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنزفٹبال ایشیئن کپ 2025 میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

پہلی بار پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی پریمیئر فٹبال مقابلے میں حصہ لے گی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ 2025 کے آغاز میں کھیلاجائےگا، 12 ٹیموں پر مشتمل فائنل راؤنڈ، مئی 2025 میں ہوگا۔ اے ایف سی ویمنز فٹبال ایشین کپ 2025 کی تیاری کے لیے، پی ایف ایف نے 5 فٹبال نیشنل کپ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس میں مینز اور ویمنز دونوں شامل تھے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پہلی بار پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم ویمنز فٹبال ایشین کپ 2025 میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمنز فٹبال کو فروغ دینا اور اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں