هفته,  23 نومبر 2024ء
سابق جج اور سینیئر قانون دان رشید اے رضوی جہانی فانی سے کوچ کرگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق جج اور سینیئر قانون دان رشید اے رضوی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق رشید اے رضوی علالت کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایاکہ رشید اے رضوی کی نماز جنازہ کل ڈی ایچ اے فیز فور کی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔رشید اے رضوی سندھ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج رہے، اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔

مزید خبریں