اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2024ءسے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024ءسے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں۔عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔