جمعه,  13 دسمبر 2024ء
شاہ محمودقریشی 5سال کیلئے نااہل قرار،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رواں ہفتے سائفر کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو 30 جنوری کے فیصلے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے جو خصوصی عدالت کے جج نے سائفرکیس میں سنایاتھا

نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ قریشی آئین پاکستان کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل ہو گئے ہیں
لہٰذا پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین عام انتخابات 2024 اور اس کے بعد ہونے والے پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔

یادرہے کہ 30 جنوری کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں