هفته,  28  ستمبر 2024ء
وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی توثیق کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی توثیق کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

وزیراعظم نے عزم استحکام آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر کابینہ نے عزم استحکام ویژن کی توثیق کی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کی توثیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ اجلاس میں کہا کہ آپریشن عز م استحکام کے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن دیگر آپریشنز کی طرح نہیں ہے یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا جس میں کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کا تسلسل ہے اور اسی کو آگے لے کر چلنا ہے، عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نہ ہی لوگوں کے گھروں میں کوئی اس طرح کی کارروائی کی جائے گی، صرف شر پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن زیرِ غور نہیں، عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں نے اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کو اسپورٹ کرنا ہو گا،عزم استحکام تمام پہلوؤں پر مشتمل ایک قومی وژن ہے جس میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو بھی ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News