اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے نئے بجٹ میں کتابوں پر سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں شہزاد رائے نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے رابطہ کیا ہےاوروفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ بجٹ میں درسی کتابوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں پر 25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملے کا بہترحل نکالنےکے لیے فیصلوں پردوبارہ غور کریں گے۔