جمعه,  05 جولائی 2024ء
خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ وکیل فتح اللّٰہ برکی کو تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ 29 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں حملہ کردیا تھا۔

جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں، تحریک انصاف کے وکلاء نے خاور مانیکا کو احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے۔

پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News