جمعرات,  24 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم انوار شاہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم ندیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم عابد سے 05 لیٹر شراب، ملزم عدنان سے 05 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم نائیداحمد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں