جمعرات,  24 اکتوبر 2024ء
صدر ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،گھروں، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)صدر ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے گئے،  سرچ آپریشنز میں گھروں، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا  تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کلر سیداں پولیس نے چوک پنڈوڑی اور گردونواح میں جبکہ کہوٹہ پولیس نے کروٹ اور گردونواح میں سرچ آپریشنزکیے، سر چ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
 سرچ آپریشن میں 34گھروں،09دکانیں اور انفرادی طور پر 69 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں