جمعرات,  24 اکتوبر 2024ء
صدر واہ پولیس کی کاروائی، ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)صدر واہ پولیس کی کاروائی، ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم سال2023سے تھانہ کوٹ ادو پولیس کو مطلوب تھا۔
 تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اسلم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2023سے تھانہ کوٹ ادو پولیس کو مطلوب تھا۔
اشتہاری مجرم کو قانونی پراسس کے بعد متعلقہ تھانہ کے حوالے کیا جائے گا، اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے صدر واہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں