اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پاکستانی خواتین کوہ پیما K-2 پر سبز پرچم لہرانے کیلئے تیار

 

 

اسکردو(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی خواتین کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K-2 پر سبز پرچم لہرانے کیلئے تیارہے، 23 جون کو 8 ٹیم کے ٹو سر کرنے کی مہم کیلئے روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق K-2 سر کرنے کے 70 سال مکمل ہونے پر پلاٹینم جوبلی منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پرسبز پرچم لہرانے کیلئے پاکستانی خواتین تیار ہے، پاکستان اور اطالوی تربیت یافتہ خواتین کی ٹیم کے ٹوبیس کیمپ روانہ ہوگئی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر شگرولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ مہم جوئی میں 4 پاکستانی خواتین حصہ لے رہی ہیں ، پاکستانی خاتون کوہ پیماؤں میں ثمینہ بیگ، آمنہ شگری،سمانہ ،ندیمہ جبکہ اٹلی کی ٹیم میں 4 خواتین شامل ہیں۔اطالوی الپائن کلب کے تعاون سے جولائی-اگست 2024 میں کے ٹو کو سر کرنے کے لیے پاکستان-اطالوی خواتین کی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔23 جون کو8 رکنی خواتین ٹیم بھی کے ٹو سر کرنے کی مہم کیلئے روانہ ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News