پیر,  07 اکتوبر 2024ء
عام انتخابات: انتخابی عملے کی تربیت مکمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریبا14 لاکھ90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی۔

تفصیلات کےمطابق  ملک بھر میں  87 روز تک مجموعی طور پر27،676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا، ٹریننگ میں3821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے ،تربیتی عمل 19 نومبر 2023ء کو شروع ہوا جو آج اختتام پذیر ہوا ،تربیتی نشستوں میں 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ، 859 ریٹرننگ آفیسرزکے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا پولنگ عملے میں تربیت پانے والوں میں191,526 پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران شامل تھے، 785,060 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کے لیے 19,630 ٹریننگ سیشنزکرائے گئے ،32 ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرزاورضلعی سطح پر1،336ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرزور مانیٹرنگ آفیسرز کو بھی تربیت دی گئی۔

 کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم(EMS) کو چلانے کے لیے تقریباً 5،000 افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز (DEOs) کو ریٹرننگ افسران کے ساتھ منسلک کرنے سے پہلے 148 ٹریننگز کرائیں، انتخابات کے دوران سیکیورٹی کےلئے 1400 ماسٹر ٹرینرز تیارکیے، ماسٹر ٹرینر نے 503,495 سیکیورٹی اہلکاروں کو انتخابات سے متعلق سیکورٹی کی تربیت فراہم کی ۔

مزید خبریں