منگل,  10  ستمبر 2024ء
نواز شریف “شیر “کےبجائے”عقاب “پر ٹھپہ لگائیں گے،بڑی خبر آگئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سارے پاکستان میں شیر پر ٹھپہ لگانے کی مہم چلانے والے ماڈل ٹاؤن حلقے میں خود عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے,میاں نواز شریف شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین بھی اپنا ووٹ عقاب کے حق میں کاسٹ کریں گے,ن لیگ صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔

عون چوہدری استحکام پاکستان پارٹی سے این اے 128 پر مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخاب لڑ رہے ہیں, نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ووٹ ماڈل ٹاؤن حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے ۔

ن لیگ نے این اے 128 سے اپنا امیدوار عون چوہدری کے حق میں دستبردار کیا تھا ، نواز شریف, شہباز شریف اور حمزہ شہباز حلقہ این اے 128 سے امیدوار عون چوہدری کے نشان عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔

یاد رہے کہ عون چوہدری استحکام پاکستان پارٹی سے این اے 128 پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News