پیر,  08 جولائی 2024ء
معروف گلوکارہ الکا یاگنک قوت سماعت سے محروم ،مداحوں کو دعاؤں کی اپیل کیساتھ ساتھ اہم نصیحت بھی کر ڈالی

 

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بالی وڈ فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نامور گلوکارہ الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں جس کا انکشاف گلوکارہ نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔الکا یاگنک نے پیر کے روز انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی ایک تصویر شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج کیا، انہوں نے اپنے ساتھیوں، مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ چند ہفتے پہلے جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کچھ سُنائی نہیں دے رہا۔

58 سالہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہوں، امید کرتی ہوں کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر لوٹوں گی۔الکا یاگنک کی پوسٹ پر گلوکار سونو نگم سمیت متعدد اداکاروں اور گلوکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نےپوسٹ میں لکھا اب کئی دنوں بعد میں ہمت کرکے اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کررہی ہوں کیونکہ کئی لوگ فکرمند تھے کہ میں ٹیلی ویژن سے کہاں غائب ہوں۔الکا یاگنک نے کہا کہ اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام دوستوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News