پیر,  08 جولائی 2024ء
تمام اداروں کی نجکاری کا معاملہ ، پیپلزپارٹی نےمخالفت کردی

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پرائیویٹ کرنا مناسب نہیں، اداروں کے اخراجات کم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے کہ ہر بات اپنے ارد گرد رکھتے ہیں، جب وہ وزیراعظم تھے تو انہیں فوج سمیت تمام ادارے اچھے لگتے تھے، اقتدار سے ہٹے تو سب خراب ہوگئے، انہیں آئینی طور پر عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کی کوشش کی، دو صوبوں میں حکومت تھی تو وہ توڑ دیں، گرفتاری سے بچنے کیلئے پٹرول بموں کا استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کارکنوں کو بدتمیزی کی تعلیم دی،انہیں شدت پسند بنایا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ، پیپلز پارٹی ہر ادارے پر بات کرے گی، پوری کوشش ہوگی کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو۔

 

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News