پیر,  08 جولائی 2024ء
برطانیہ میں انتخابات کے اعلان کے بعد 21 لاکھ لوگ ووٹ رجسٹرڈ کروا چکے

 

برطانیہ میں 4 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے ووٹ رجسٹرڈ آج رات 12 بجے سے پہلے کروایا جا سکتا ہے، انتخابات کے اعلان کے بعد سے اب تک تقریباً 21 لاکھ افراد نے اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروایا ہے۔(روشن پاکستان نیوز)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 330,621 افراد نے ووٹ رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا، 2022ء میں تقریباً 80 لاکھ افراد درست طور پر رجسٹر نہیں تھے، ووٹ رجسٹر کروانے کے عمل میں صرف 5 منٹ لگتے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں الیکشن کی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، لیبر پارٹی، کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماؤں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہیں۔برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبر پارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں 3 پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میں اترگئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News