منگل,  08 اکتوبر 2024ء
کم نمکین کھانوں کا ذائقہ بڑھانےوالا الیکٹرک چمچ متعارف کروالیا گیا

ڈاکٹرز بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے زیادہ نمک کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں لیکن کیا نمک کی کمی کی وجہ سے آپ کو بھی کھانے کا ذائقہ اچھا محسوس نہیں ہوتا؟اس مسئلے کا حل جاپانی کمپنی کائرن ہولڈنگز کی جانب سے الیکٹرک اسپون (Elecispoon ) پیش کیاگیا ہے۔کائرن ہولڈنگز کمپنی نے ایک ایسا بجلی سے چلنے والا چمچ متعارف کروایا ہے جوسالن میں کم نمک کے باوجود منہ میں کھانے کا ذائقہ نمکین بناکر پیش کرتا ہے۔کمپنی کے مطابق چمچ بنانے کا مقصد لوگوں کی صحت کو بہتر بنانا اور کھانے سے نمک کی مقدار کم کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک اسپون ری چارج ایبل لیتھیئم بیٹری کی مدد سے کام کرتاہے، چمچ کی نوک میں ایک ایسا طریقہ کار موجودہے کہ اس چمچ سے کھانا کھانے پرالیکٹرک سگنلز ریلیز ہوتے ہیں، یہ سگنلز کھانے میں موجود سوڈیم مالیکیولز کی تاثیر میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جس سے کم نمک کا کھانا بھی نمکین محسوس ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک اسپون 60 گرام وزنی ہے جس کی قیمت 128امریکی ڈالر ہوگی جب کہ چمچ جون میں جاپان کے ریٹیل اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں