گجرات (روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتےکیا کرتے ہیں سب کو معلوم ہے۔
چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ سپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے، محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتےکیا کرتے ہیں سب کو معلوم ہے۔