بدھ,  26 جون 2024ء
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو جیل میں عید کی نماز پڑھنےنہ دی گئی: زین قریشی نے دعویٰ کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد شاہ محمود قریشی کو آج بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی کا کہنا تھاکہ والد شاہ محمود قریشی کے بغیر یہ دوسری عید ہے، انہوں نے حقیقی قربانی دی ہے، امید ہے عید کے بعد شاہ محمود قریشی رہا ہو جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد کو آج بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عید الفطر پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو نے کہا تھاکہ والد اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باجماعت نماز عید ادا نہیں کی، انہیں اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News