بدھ,  26 جون 2024ء
پولیس کی منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، ساڑھے 03کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم عمیر سے01کلو400گرام چرس، ملزم مستقیم سے600گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے01کلو 210گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم قاسم سے509گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم شہباز عارف سے07لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم ابو حریرہ سے05لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے.
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News