بدھ,  26 جون 2024ء
ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،اسلحہ کی کھیپ سمگل کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور میگزینیں برآمد

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،اسلحہ کی کھیپ سمگل کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور میگزینیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا،گاڑی سے 25 پسٹل30بور اورمیگزینیں برآمد ہوئیں،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا

 

ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہارناصر نواز نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News