بدھ,  26 جون 2024ء
رتہ امرال پولیس کی کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

 

راولپنڈی(رو شن پاکستا ن نیوز)رتہ امرال پولیس کی کاروائی،چھری کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے شہری احمد رضا کو قتل جبکہ اویس اور امین کو زخمی کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھری کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے شہری احمد رضا کو قتل جبکہ اویس اور امین کو زخمی کر دیا تھا،ملزم کا ایک ساتھی یوسف قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم کاکہنا تھاکہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News