بدھ,  26 جون 2024ء
پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سر کرلی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی سر کرلی،ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایلبرس سرکی اور واپسی پر سنو بورڈ پر نیچے اتریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں ثمر خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی پر پاکستان کا پرچم لہرایا، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ ایلبرس یورپ کی سب سے بلند پہاڑی ہے جو روس اور یورپ میں واقع ہے۔یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی اونچائی 5ہزار642 میٹر ہے، ثمرخان کو اس چوٹی کو سر کرنے کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا کا تعاون حاصل تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News