بدھ,  26 جون 2024ء
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں افسوسناک حادثہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

 

حب (روشن پا کستان نیوز)حب میں پولیس کی گاڑی الٹنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، عید کی خوشیاں اداس ہو گئیں۔واقعہ واندر دبئی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں ٹائر پھٹنے کے باعث پولیس کی گاڑی کنٹرول کھو بیٹھی۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اوتھل کے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کراچی کے علاقے سچل سے ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر دستی بم پھینکا جس سے اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News