بدھ,  26 جون 2024ء
بلوچستان کابجٹ 22 جون بروز جمعرات پیش کیا جائے گا

 

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا،
بجٹ میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب احمد نوشروانی 22 جون کو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 800 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ بلوچستان کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت وفاق سے 667 ارب 50 کروڑ سے زیادہ کی رقم ملے گی جبکہ رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 493 ارب 70 کروڑ کی رقم ملی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کو مالی سال 25-2024 کے دوران آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کی مد میں 20 ارب 55 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News