هفته,  23 نومبر 2024ء
بااثر افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے اونٹ کومصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

 

سانگھڑ (روشن پاکستان نیوز)سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپورکی ہدایت پر زخمی اونٹ کو کراچی کے اینیمل شیلٹر پہنچادیا گیا ہے، اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ارکان اور رہنما پیپلز پارٹی جام شبیر اور سمیتا سید نے زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی پہنچایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹ کا علاج شروع کردیا ہے، فریال تالپور کے احکامات پر زخمی اونٹ کو سانگھڑ سے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اونٹ کامکمل علاج کیا جائےگا اورمصنوعی پاؤں لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں