اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)لندن میں مقیم بھائی کے اکلوتے بیٹے نے یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تو پاکستان میں موجود بھائیوں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تم اپنے بیٹے کو لے کر پاکستان آؤ دادی اپنے پوتے سے ملنا چاہتی ہے۔
بھائی نے خوشی خوشی اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور پاکستان چلا آیا۔
وہاں ماں کے گھر میں سب بھائی بیٹھے ہوئےتھے کہ اچانک وہاں بیٹھے بڑے بھائی نے اپنے پورے خاندان کے اور باپ کے سامنے بھتیجے کے دل پر فائر مار کر قتل کر دیا اور وہاں سب کے سامنے کہا اس کے لئے جائیداد میں حصہ لینا تھا لے لو میں نے تمھاری نسل ہی ختم کر دی ہے۔
بیٹا پاپا پاپا کرتا ،باپ کی گود میں دم دے گیا اور باپ اپنے بھائیوں کے منہ تکتا رہ گیا۔
شاید پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ ہو کہ باپ بیٹے کی لاش لے کر لندن آ گیا کہ میں نے اسے یہاں دفنانا بھی نہیں ہے اور اس مٹی سے ہی اس نے رشتہ ختم کر دیا جس میں وہ پیدا ہوا تھا بہت بڑے جنازے میں اشکبار آنکھوں سے اس نوجوان کو دفنا دیا گیا۔











