جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
افسوسناک خبر ،کرم میں بارودی مواد کا دھماکا ، 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ،دیکھیں تفصیل

خیبر پختونخوا ہ کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے ایک کار تباہ ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں