اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کوجیل سے رہا کر دیا گیا

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ امجد علی خان کو 9 مئی کو 2 مقدمات میں ضمانت ملی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئے تھے۔

امجد علی خان کو جمعرات کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کمشنر نے 3 ایم پی اوز کے احکامات واپس لے لیے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 36 کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News