جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ایف بی آر کی جانب سے کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ قبول نہ کرنیوالے ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار سیل کرنے کی وارننگ جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ قبول نہ کرنے والے ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار سیل کرنے کی وارننگ جاری کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اراکین نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز قبول نہ کرنے والے کاروباروں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس اور بک شاپس سمیت بہت سے ریٹیلرز کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز قبول نہیں کرتے اور مشین کا لنک ڈائون ہونے کا بہانہ کر دیتے ہیں۔

اس پر چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹرز کو ان کارڈز کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ’’ریٹیلرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ کریڈ کارڈ یاڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی وصول کریں۔ اگر کوئی کاروبار کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو اسے سیل کر دیا جائے گا۔

پی او ایس انوائس سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ریٹیلرز کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے سات دن بعد کاروبار یا دکا ن کھولنے کی اجازت ہو گی۔‘‘

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News