هفته,  23 نومبر 2024ء
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کردی

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس وصولی کےلیے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کردی۔سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے۔

اس پر سینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔علاوہ ازیں سینیٹ کمیٹی نے تنخواہ سلیب کم اور ٹیکس میں اضافے کی تجویز منظور کرلی۔کمیٹی نے نان فائلر کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں