جمعه,  20  ستمبر 2024ء
سی پی اوکی ہدایت ،شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کیجانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیے24/7مصروف عمل ہے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News