هفته,  23 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، عدالت کی جانب سےمنشیات کے مجرم کو سزا و جرمانہ

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادیں، مجرم کو09سال قید اور 80ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادیں، مجرم عمیرزادہ کو09سال قید اور 80ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کورواں سال 02کلو500گرام چرس برآمد ہونے پر روات پولیس نے گرفتار کیاتھا۔

راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

مزید خبریں