جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس جرائم کی موثر روک تھام اور کرائم ریٹ میں واضح کمی کو یقینی بنارہی ہے،سی پی او راولپنڈی

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)صدر ہائیکورٹ بار ملک جواد خالد کی وفد کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی سے ملاقات، اس موقع پر ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ، نائب صدر ٹیکسلا بار حامد اقبال خان اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے، وفد نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی سی آئی اے کا شکریہ ادا کیا، صدر واہ کے علاقہ سے چھینی گئی گاڑی کی برآمدگی پر سی آئی اے پولیس کی بہترین کاروائی کو سراہا اور پھول پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ہائیکورٹ بار ملک جواد خالد نے وفد کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی سے ملاقات کی، اس موقع پر ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ، نائب صدر ٹیکسلا بار حامد اقبال خان اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

وفد نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی سی آئی اے کا شکریہ ادا کیا، صدر واہ کے علاقہ سے چھینی گئی گاڑی کی برآمدگی پر سی آئی اے پولیس کی بہترین کاروائی کو سراہا اور پھول پیش کیے،تین دن قبل تھانہ صدر واہ کے علاقہ سے نائب صدر ٹیکسلا بار حامد اقبال خان کی گاڑی ہونڈا سوک کار چھینی گئی تھی،سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے پولیس کو گاڑی کی برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا۔

ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تین دن کی قلیل مدت میں مسروقہ کار خیبر پختونخواہ سے ٹریس کرکے برآمد کرلی،برآمد شدہ گاڑی اصل مالک نائب صدر ٹیکسلا بار حامد اقبال خان کے حوالے کردی گئی،اس موقعہ پروکلاء نے کہا کہ سنگین جرائم کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی بلاشبہ مثالی ہے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس جرائم کی موثر روک تھام اور کرائم ریٹ میں واضح کمی کو یقینی بنارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News