هفته,  23 نومبر 2024ء
انتخابات سے قبل عوام پر پیٹرول بم کے بعد بجلی بم گرادیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر 2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اضافہ گزشتہ روز نیپرا کی پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ گیس اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قلت کی وجہ سے مہنگے پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، جس سے 164 ارب روپے کا بوجھ پڑا، ایک سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 20 ارب 26 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، بجلی کی غیر معمولی قیمتوں نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں