جمعه,  26 جولائی 2024ء
گندم سکینڈل میںوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی عدالت طلب

 

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) نے گندم اسکینڈل کیس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو 12 جون کو طلب کرلیا۔گندم سکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے کی۔

سماعت کے آغاز پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کوئٹہ میں نہیں ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم سکینڈل کیس میں ملوث چار ذمہ دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ناقص منصوبہ بندی اور غفلت پر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کے خلاف متعلقہ کارروائی کی منظوری دے دی۔اس دوران جن دیگر افسران کو معطل کیا جانا ہے ان میں سابق ڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد، فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل اور پنجاب کے ڈائریکٹر فوڈ سیکیورٹی امتیاز گوپانگ شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News