هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، معزز جج نے صنم جاوید کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس موبائل فون اور لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کرنے کے لیے لاہور لائی تھی۔ انہیں پولیس موبائلوں سمیت لاہور کے علاقے اچھرہ میں ان کی رہائش گاہ پر ایک وین میں لایا گیا۔

مزید خبریں