جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
وفاقی حکومت لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخواکے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے قبل  30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News