اتوار,  08  ستمبر 2024ء
نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)بھارت کے نو منتخب وزیراعظم  نریندر  مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا،  تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر ) میں ہوئی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔

تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت کئی ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔

نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News