پیر,  16  ستمبر 2024ء
وفاق، خیبرپختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، بیرسٹر سیف پھٹ پڑے

 

پشاور (روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے وسائل پر سانپ کی طرح بیٹھی ہوئی ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کو بجلی اور تیل کی پیداوار کا حق نہیں دیا جا رہا، خیبرپختونخوا کی ملکی پیداوار کا 42 فیصد تیل کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار پر ونڈ فال لیوی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور کے پی کا 50، 50 فیصد حصہ ہے، صوبے کو تغ فیلڈ اور ٹل بلاک کے آئل لیوی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اب خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News