پیر,  16  ستمبر 2024ء
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار کر لیا گیا

گوادر (روشن پاکستان نیوز)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایئرپورٹ منیجر خالد کاکڑ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کے لیے تکنیکی ٹیسٹ، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، رن وے اور دیگر تمام سہولیات مکمل کر لی گئی ہیں۔

خالد کاکڑ نے کہا کہ رن وے سمیت تمام تکنیکی ٹیسٹ آج مکمل کر لیے گئے ہیں، بوئنگ 777، ایئربس 320 سمیت تمام طیارے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم، فلائٹ پروسیجر کا تکنیکی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، ایئرپورٹ کے رن وے کے آئی ایل ایس، ایئر نیوی گیشن سسٹم کے ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں جبکہ فائر فائٹنگ سسٹم اور ایئر ٹریفک سروسز کی سہولیات بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News