سوات(روشن پاکستان نیوز)صوبہ خیبر پختونخواہ میں سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 4.8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔
تاہم خیبرپختونخوا کے کسی بھی حصے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔3 مئی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز تربت کے قریب تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔تاہم بلوچستان کے کسی بھی حصے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔