اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویرالیاس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تھانہ مارگلہ میں سردار تنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شہری شیراز خان نے سردار تنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس جب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو سردار تنویرالیاس نے مزاحمت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سردار تنویرالیاس کو مزاحمت اور حکومت کے کام میں مداخلت کرنے پر گرفتار کیا۔