اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز کو چھوڑ دیا گیا۔ وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کنٹینرز کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مداخلت کی۔ جس کےبعد میں چاول چھوڑ دئیے گئے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ جام کمال کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں بحیرہ احمر کی موجودہ صورتحال کو تاخیر کی وجہ بتایا گیا تھا۔
وزارت تجارت کے مطابق کینیا کی حکومت نے صفر ریٹ پر 1300 کنٹینرز جاری کیے ہیں۔











