هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاسیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنانے کا اعلان

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بنایا جانے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 2022 کے سیلاب میں سندھ کو بہت نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد متاثرین کے لیے گھر بنائے جا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 8 لاکھ کے قریب بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ کے قریب گھر بن چکے ہیں۔ ہر متاثرہ شخص کی معلومات حکومت کے پاس ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم پراپرٹی رائٹس کے کام پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 600 ارب روپے کی ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

مزید خبریں