پیر,  16  ستمبر 2024ء
عوام پربجلی گرا دی گئی نیپرا نے بجلی قیمتوں میں فی یونٹ بڑا اضافہ کردیا

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے اضافہ کیا گیا ہے جس میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حصے کے طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور صارفین اضافی ادائیگی رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News