هفته,  23 نومبر 2024ء
صارم برنی پرانسانی سمگلنگ کا الزام ،گرفتاری سے قبل معروف سماجی کارکن کا آخری ویڈیو پیغام ،دیکھیں ویڈیو

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے سے قبل معروف سماجی کارکن صارم برنی کا آخری ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو بیان میں صارم برنی اپنے پر الزام لگانے والوں کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں، “بہت سے لوگوں نے مجھ پر کیچڑ اچھالا ہے، انشاء اللہ میں بہت جلد ہر ایک کو جواب دوں گا۔ میں ہمیشہ خاموش رہا لیکن اب بولوں گا۔ جو میں نہیں بولنا چاہتا تھا،وہ بھی اب بولوں گا۔

آخر میں کب تک خاموش رہوں اور وہ مجھ پر کیچڑ اچھالتے رہیں۔

 

صارم برنی کا مزید کہنا ہے کہ ’’سب کچھ برداشت کیا جاتا ہے لیکن کسی کے کردار پر انگلی اٹھانا بالکل برداشت نہیں ہوتا‘‘۔ لوگ صرف ہوا میں تیر چلاتے ہیں۔ ثبوت کے ساتھ بات کروں گا۔ ”

واضح رہے کہ صارم برنی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکی حکومت کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے امریکا میں مقیم تھا اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کی جارہی تھی۔

مزید خبریں