پیر,  16  ستمبر 2024ء
وفاق نےسکولوں اور کالجوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد – وفاقی نظامت تعلیم نے بدھ کے روز دارالحکومت کی حدود میں تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے اندر سکولوں اور کالجوں کی موسم گرما کی تعطیلات 10 جون سے 31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

تاہم، انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلباء اپنے سمسٹر کیلنڈر کے مطابق کلاسوں میں شرکت جاری رکھیں گے۔ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی کے حوالے سے سیشن گرمیوں کی تعطیلات کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پہلے ہی اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 2024 کے شیڈول کا اعلان کر چکے ہیں۔پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوکر 14 اگست کو ختم ہوں گی، تمام سرکاری اور نجی اسکول 15 اگست کو کھلیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News