اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جسے سعودی عرب کی بولی کے بغیر بین الحکومتی بنیادوں پر نصب کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے شمسی توانائی کی خرید و فروخت کے لیے دو الگ الگ نرخ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس میں ترمیم کرکے علیحدہ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبریں درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔